لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت محمد مصطفی کی تشریف آوری سے دنیائے عالم سے جہالت کی اندھیرے ختم ہوئے۔ آپ عالم موجودات کے سلسلہ ارتقاءکی آخری کڑی ہیں جن سے شرف مجد انسانیت کی تکمیل ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے محفل میلاد النبی کے موقع پر کیا۔ محفل کا اہتمام شاہ روح ٹیکنالوجیز نے جشن میلاد النبی کو عقیدت و احترام سے منانے کیلئے کیا۔ نظامت کے فرائض میڈیا منیجر ارفع عاربی نے انجام دئیے۔