لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ مستونگ کے مقام پر خود کش حملے میں قیمتی جانوں کاضیاع دلخراش قومی سانحہ ہے۔پاکستان میں دندناتے انسانیت اورامن کے مٹھی بھر دشمنوںکویقیناشکست فاش ہوگی اور ہمارے شہروں میں پائیدارامن کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔یقینا پاکستان سمیت دنیا بھر باضمیر انسان اس کشت وخون پررنجیدہ اورمضطرب ہیں۔
مستونگ میں قیمتی جانوں کاضیاع دلخراش سانحہ ہے: تنویر خان
Oct 02, 2023