اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سائفر کیس میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی متفرق درخواست ایف آئی اے نے، ایک سیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے دائر کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق آج ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی آج سماعت کیلئے مقرر ہے۔ دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں۔
سائفر کیس کی ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست‘ 9 ضمانتوں کا فیصلہ آج
Oct 02, 2023