پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حیدر آباد کے ریسٹورنٹ میں عشائیہ‘من پسند کھانے

Oct 02, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آرام کے دن کے موقع پر ٹیم مینجمنٹ نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں ڈنر کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز حیدرآباد دکن کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ریسٹ ڈے پر ٹیم مینجمنٹ نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں ڈنر کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز حیدرآباد دکن کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ورلڈکپ ٹور پر بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ رات حیدر آباد دکن کے معروف ریسٹورنٹ میں عشائیہ کیا جس کا مینیو اور تصویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ قومی ٹیم کے آرام کے دن پر ٹیم مینجمنٹ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے ساتھ قومی سکواڈ کے ارکان روایتی پان سے بھی لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ سٹاف اور ویٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ میں آئے عام لوگوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔ عشائیے کے حوالے سے پی سی بی کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے حیدر آباد دکن کی مختلف ڈشز کے حوالے سے بتایا۔ احسن افتخار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دوسری تصویر خوبانی کا میٹھا جبکہ تیسری تصویر پیاز کی کھیر ہے، باقی تصاویر میں پان اور میٹھے کی دیگر ڈشز دیکھی جا سکتی ہیں۔حیدرآباد کے فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے کی کھل کر تعریف کی جبکہ میدان میں سپورٹ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب نظر آئے۔

مزیدخبریں