پاکستان، ترکیہ، قطر، قازقستان، ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سپیشل فورسز کی کثیر الملکی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں پاکستان، ترکیہ، قطر، قازقستان، ازبکستان کے دستوں نے شرکت کی۔ دوہفتے طویل تربیتی مشقیں 17 ستمبر کو بروتھا میں شروع ہوئیں تھیں۔ کور کمانڈر پشاور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی او سی، ایس ایس جی بھی شریک ہوئے۔ مشقوں کے دوران شرکاءنے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشقوں کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی اور فوجی تعاون کے پہلو شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن