پنجاب کے سکولوں میں چار روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔صوبے بھر میں آشوب چشم کا پھیلائو روکنے کے لئے سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پنجاب بھر میں آشوب چشم کا پھیلائوروکنے کے لئے بند کئے جانیوالے سکولز پھر سے کھل گئے، بچوں کو آنکھوں کی چیکنگ کے بعد سکول داخل ہونے کی اجازت ملی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے صوبے بھر میں آشوب چشم کا پھیلائوروکنے کے لئے سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاتاہم ،صوبے کے سکولز میں 4 روز بعد تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال ہوگئی ہیں اور چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکول آنے والے طلبا کی تعداد معمول کے مطابق ہے اور بچوں کو آنکھوں کی چیکنگ کے بعد سکولز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔