پرویز الہٰی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی معافی

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن