تارکین وطن ، سہولیات اوروفاقی محتسب 

بلا امتیاز… امتیاز اقدس گورایا
imtiazaqdas@gmail.com

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ سے ہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی طرف بھیجے جانے والے اربوں ڈالر پاکستان کے معاشی استحکام میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مگر ماضی میں کبھی بھی کسی حکومت یا ادارے نے ان کے مسائل حل کرنا تو کجا ان مسائل کو جاننے کی کوشش بھی نہیں کی۔ چنانچہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرنے کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں ''کمشنر شکایات برائے اوورسیز پاکستانیز'' کا الگ سے ایک دفتر قائم کیا گیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نہ صرف خود اس کی نگرانی کر تے ہیں بلکہ دو برس کے دوران اوورسیز پا کستا نیوں کو زیادہ سے زیا دہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے کئی نئے اقدامات اٹھائے اور نئی پالیسیاں تر تیب دیں جس کے نتیجے میں گز شتہ دو بر سوں کے دوران اوورسیز پاکستانیوں اور وفاقی محتسب میں فا صلہ کم ہوا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سے مسلسل رجو ع کر رہے ہیں۔ رواں سال میں جنوری سے اب تک 621 اوورسیز پا کستا نیوں کے پاسپورٹ کے مسا ئل حل کرائے گئے۔ بیرو نی مما لک میں مقیم 117سے زائد پاکستانیوں کے POC, NICOP اور شناختی کارڈز کے سلسلے میں نادرا کو احکامات جا ری کر کے ان پر عملدرآمد کرایا گیا۔لیبیا اور دیگر مما لک میں قید پاکستانیوں کو اپنے سفارتخانوں کے ذریعے رہائی دلوائی گئی۔ بیرونی مما لک سے پا کستان آنے والے پاکستانیوں کا ائرپورٹس پر گمشدہ سامان برآمد کرا کے انہیں واپس دلایا گیا نیز ائرلائنز کی طرف سے مسافروں کو فلائٹ منسوخ ہونے یا اس کے اوقات تبد یل ہونے کی اطلا ع نہ دینے کے باعث ٹکٹ کی رقوم واپس کرائی گئیں۔ اسی طر ح وفاقی محکموں اور اداروں کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کی دیگر کئی شکا یات کا ازالہ کیا گیا۔حال ہی میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے تمام پا کستانی سفارت خانوں کو ہدایات کی ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کے خلا ف اوورسیز پاکستانیوں کی جن شکایات کو ایک ماہ سے اوپر کا عر صہ ہو گیا ہے اور وہ بوجوہ حل نہیں ہو سکیں وہ تمام شکایات وفاقی محتسب آ فس بھجوا دی جا ئیں تا کہ ہمارے انویسٹی گیشن آ فیسر انہیں جلد از جلد حل کر نے کی راہ نکا لیں۔ پرو ٹیکٹر اسٹیمپ، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میں روزگار کے سلسلے میں جانے والے پا کستانیوں کا ایک اہم مسئلہ تھا اور پاسپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیمپ چسپاں نہ ہو نے کی صورت میں کئی افراد کو ائرپورٹس سے واپس جانا پڑتا تھا اور ان کی ٹکٹ کے پیسے بھی ضائع ہو جاتے تھے۔اس سلسلے میں وفاقی محتسب آفس کی انسپیکشن ٹیموں کی رپورٹوں اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی مسلسل کاوشوں سے اب بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے یکم جنوری 2024ء سے اس مسئلے کو ای پرو ٹیکٹر کے ذریعے حل کر دیا ہے اور ورک ویزا پر باہر جانے والے افراد گھر بیٹھے ہی کسی بھی وقت بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے دو گھنٹے میں آن لائن پروٹیکٹر اسٹیمپ لگوا سکتے ہیں نیز ائرپورٹس پر بھی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جنوری 2024 سے اب تک 14,339افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ''ہیگ کنوینشن 1961 '' میں پاکستان کی شمولیت اور دستاویزات کی اپاسٹائل تصدیق بھی بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وفاقی محتسب کا''دفتر سہولیاتی کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز '' اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں تھا۔ اب 17 مئی 2024 سے ہیگ کنونیشن 1961 کے 112ممبر ممالک میں پا کستان بھی شامل ہو گیا ہے اور دستاویزات کی اپاسٹائل تصدیق کا سلسلہ وزارت خارجہ کے دفتر اسلا م آباد کے علا وہ فی الحال اس کے لا ہور اور کرا چی کے رابطہ دفا تر میں بھی شروع کر دیا گیا ہے جس سے بیرونی ممالک میں مقیم اور بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو خاصی سہولتیں میسر آ گئی ہیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کر دہ رپورٹ کے مطابق اب تک 30 ہزار پاکستانی اس سہو لت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور ایک لاکھ کے قر یب دستاویزات کی اپاسٹائل(Apostile) کے ذریعے تصدیق ہو چکی ہے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدایات کی روشنی میں گز شتہ دو برسوں کے دوران وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں قائم ''دفتر کمشنر شکایات برائے اوورسیز پاکستانیز'' کو مزید مستحکم کیا گیا تا کہ وفاقی وزارتوں اور وفاقی حکو مت کے محکموں کے ماتحت اداروں سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل جلد از جلد حل کئے جا سکیں۔ اس سلسلے میں ایک اہم قدم یہ بھی اٹھایا گیا کہ جنوری 2024سے ''شکایات کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز'' کے دفتر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طر ف سے براہ راست موصول ہو نے والی شکا یات کو (CMIS) پر منتقل کیا گیا جس کے نتیجے میں نظام کار میں مز ید شفافیت آئی اور پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال موصول ہو نے والی شکایات میں 155 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو میرٹ اور قانون کے مطابق مفت اور جلد انصاف فراہم کر نے کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی مثبت کارکردگی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ وفاقی محتسب کی طر ف سے پا کستان کے آٹھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ڈیپارچر لا ونجز میں قائم کئے گئے ''یکجا سہولیاتی مراکز'' کی کا رکردگی میں بھی خاصی بہتر ی لائی گئی ہے جہاں بیرون ممالک میں جا نے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل موقع پر ہی حل کرنے ک لئے متعلقہ 12اداروں کے نمائندے ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھٹنے موجود ہوتے ہیں۔ سینئر ایڈوائزروں پر مشتمل معائنہ ٹیمیں سال میں دو مرتبہ ہر ائر پورٹ اور ''یکجا سہولیاتی مراکز'' کا دورہ کر کے ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں مز ید فعال اور کارآمد بنا نے کے لئے اپنی رپورٹیں وفاقی محتسب کو پیش کر تی ہیں جن کی روشنی میں وفاقی محتسب کی طرف سے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جا تے ہیں تا کہ اوورسیز پا کستانیوں کو بیرون ملک جا تے وقت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔حال ہی میں بین الا قوامی آ مد کے لاونجز میں بھی نادرا اوراو پی ایف کے کاونٹر بن گئے ہیں تا کہ با ہر سے آ نے والے ی پاکستانی ان سے موقع پر ہ استفادہ کر سکیں۔ اس کے علا وہ متعلقہ ایجنسیوں کے ذم دار افسران سے میٹنگز بھی کی جا تی ہیں اور وفاقی محتسب کے شکایات کمشنر برائے اوورسیزپاکستانیز کے دفتر کی طر ف سے ائر پورٹس پر قائم ''یکجا سہولیا تی مراکز'' سے ہر ماہ مفصّل رپورٹیں بھی حاصل کی جا تی ہیں جن کے مطابق اس سال اب تک 65 ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی ان مراکز سے استفادہ کر چکے ہیں۔وفاقی محتسب کے احکامات کی روشنی میں تمام پاکستانی سفارتخانوں نے اپنے دفتر میں ایک سینئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کر نے کے علا وہ ہفتے میں ایک دن اور وقت طے کر رکھا ہے تا کہ دیار غیر میں مقیم پا کستانی، سفیر محترم یا فوکل پرسن سے براہ راست ملاقات کر کے اپنی شکا یات پیش کرسکیں۔علاوہ ازیں مشنز کو کہا گیا ہے کہ وہ مہینے میں کم ازکم ایک مر تبہ کھلی کچہری بھی لگائیں۔ اس سلسلے میں تمام پا کستانی سفارتخانے، وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کو ہر ماہ مفصل رپورٹ بھی ارسال کر تے ہیں جس کے مطابق اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 16 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔یہاں شکایت درج کرانے کا طریقہ انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ کوئی بھی اوورسیز پاکستانی، وفاقی وزارتوں، وفاقی حکو مت کے محکموں اور ان کے ماتحت اداروں کی بد انتظا می، عدم توجہی، یا امتیازی سلوک کے باعث اپنے ساتھ ہو نے والی کسی بھی زیادتی یا ناانصافی یا مسئلے کے حل میں تاخیری حربوں کے استعمال کے خلاف آن لائن یا ای میل (mohtasiboverseasgcommissioner@gmail.com) م واٹس ایپ نمبر یا ڈاک کے ذریعے اردو یا انگریزی میں اپنی شکایت سادہ کا غذ پر لکھ کر بھجوا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی ویب سائٹ(www.mohtasib.gov.pk) سے بھی معلو مات حاصل کی جا سکتی ہیں نیز ہیلپ لائنزسے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ شکایت کے ہمراہ متعلقہ کاغذات، دستاویزات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ کی نقل، ملک کا نام، پتہ اور موبائل نمبر ضرور موجود ہونا چاہئیے۔ شکایات کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز کے دفتر میں موصول ہو نے والی ہر شکایت پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جا تی ہے اور فور ی طور پر متعلقہ ایجنسی کو محکمانہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں تفصیلی رپورٹ فراہم کر نے کے احکامات جا ری کیے جاتے ہیں نیز شکایت کنندہ کو ہر مرحلے پر اس کی شکا یت پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے باخبر رکھا جاتا ہے۔وفاقی محتسب کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے پیغام ہے کہ اگر آپ کو پاکستانی سفارتخانوں، پاکستانی ائرپورٹس یا وفاقی حکو مت کے کسی بھی ادارے کی بدانتظامی یا بے توجہی کے باعث نا انصافی کا سا منا ہے تو وفاقی محتسب کے''کمشنر شکایات برائے اوورسیز پاکستانیز'' کے دفتر سے رابطہ کر یں جو اپنے قیام سے لے کر اب تک پوری تندہی کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار میں وسعت لائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن