لاہور(خصوصی نامہ نگار) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ کے ولیوں کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اللہ کے دوستوں نے اللہ کے پیغا م کو ہر جگہ پہنچایا اور لاکھوں لوگوں کو دین حق کی راہ دکھا کر مسلمان کیا۔بے شمار تکلیفیں اورصعوبتیں برداشت کیں لیکن راہ حق پر ڈٹے رہے۔حضرت میراں حسین شاہ زنجانی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے پیر بھائی ہیں۔ سید ادریس شاہ زنجانی نے اس موقع پر ملکی سلامتی، کشمیر و فلسطین کی آزادی، افواج پاکستان، پولیس، قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہداء اور جوانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کروائی۔