شیخوپورہ میںٹریڈ یونین ایکشن کمیٹی پنجاب کے زیراہتمام پنشنرز کا احتجاج

Oct 02, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ٹریڈ یونین ایکشن کمیٹی پنجاب کے زیراہتمام سینکڑوں اولڈ ایج پنشنروں نے محکمہ ای او بی آئی میں کرپشن اور غیر قانونی غیر آئینی سرکلر جاری کرنے کے علاوہ اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاجی کیا۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھی ۔ اس موقع پر اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد لطیف بٹ،مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اشرف نے کہا کہ سوشل پنشن کو کم از کم اجرت کے مطابق 37ہزا روپے کیا جائے اور محکمہ ای او بی آئی کے مزدور دشمنی پر مبنی سرکلر کو فوری طور پر ختم کیا جائے، محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی مدت پوری ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں لہذا بورڈ آف ٹرسٹی کو فوری طور پر بنایا جائے اور اولڈ ایج بینیفٹ میں مزدور دوست چیئرمین کا تقرر کیا جائے ۔ مظاہرین میں سلطان حمید راہی، محمد حنیف رامے ودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں