لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔اس سے قبل کاشتکاروں کو ٹریکٹرز پر ا تنی بڑی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی۔ ٹریکٹرز کی لوکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری فی ٹریکٹر 10 سے 15 فیصد قیمت میں کاشتکاروں کو رعایت فراہم کرے۔اس اقدام سے زرعی میکانائزیشن اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔