لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔اس سے قبل کاشتکاروں کو ٹریکٹرز پر ا تنی بڑی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی۔ ٹریکٹرز کی لوکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری فی ٹریکٹر 10 سے 15 فیصد قیمت میں کاشتکاروں کو رعایت فراہم کرے۔اس اقدام سے زرعی میکانائزیشن اور ٹریکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔
گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 30ارب مختص انڈسٹری کو فروغ ملے گا:وزیرزراعت
Oct 02, 2024