لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن عناصر کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 1608 مقدمات درج کر کے1608ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف حسب ضابطہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شادی بیاہ ودیگر تقریبات میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ قوانین کی پاسداری کا پْرامن معاشرے کا قیام ہے۔ لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پرْ عزم ہیں۔