لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا ایک اور پراجیکٹ مکمل ہوگیاہے جس سے لاہور کے مضافات کے شہریوں کو سہولت میسر آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوئے آصل رائے ونڈ روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پرکیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نےپولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ، پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں ، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری ایکشن لے کر بروقت ریلیف فراہم کریں۔ٍ
پنجاب پولیس کا ایک اور پراجیکٹ مکمل ‘شہریوں کو سہولت میسر آئیگی : آئی جی پنجاب
Oct 02, 2024