شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے سابق کارکردگی کی بنیاد پر واجد عباس کو پی آر او ٹو ڈی پی او تعینات کر دیا ہے واجد عباس کی تعیناتی پر صدر پریس کلب شیخوپورہ رانا محمد عثمان ، سینئر نائب صدر عظیم علی شیخ ، جنرل سیکریٹری صفدر شاہین ، سابق سیکرٹری مصطفی خان ، امتیاز احمد شیخ ، امجد علی سلطانی و دیگر نے ڈی پی او کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجد عباس پولیس اور صحافیوں کے درمیان تعلقات کو بہتر طریقے سے لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔