قصور:قتل کا ڈراپ سین‘ جائیداد کی خاطر اولاد ہی باپ کی قاتل نکلی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)جائیداد کی خاطر سگی اولاد باپ کی قاتل نکلی۔ نواحی گاؤں دینا ناتھ میں جائیداد کے لالچ میں بد بخت بیٹوں شکیل اور فاروق نے اپنی ماں سے ساز باز ہو کر باپ محمد منشا کو قتل کر دیا اور اپنے باپ کو چار نامعلوم ملزموں کے ہاتھوں قتل ہونے کا ڈرامہ رچا دیا اور اپنے چچا محمد صادق کی مدعیت میں تھانہ صدر بھائی پھیرو میں چار نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا نے ڈی ایس پی پتوکی ملک طاہر صدیق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر ڈاکٹر ذوالفقار احمد اور ہوموسائیڈ انچارج محمد امین پر مشتمل  ٹیم تشکیل دیکر قتل کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا۔ پولیس ٹیم نے چند دنوں بعد ہی اندھے قتل کو ٹریس کر کے مقتول کے بیٹو ں شکیل اور فاروق اور بیوی (ر) کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تو بد بخت بیٹوں نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن