شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری، سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ صحا بہؓ واہل بیتؓ کا احترام واجب اور ایمان کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر بیٹھے لوگ ملک کا امن امان تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، تمام کے تمام صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ قرآنی شخصیات ہیں اور تنقید سے بالاتر ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے انجینئر چوہدری بلال ورک نے کہاکہ توہین صحابہ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔