شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ٹریڈ یونین ایکشن کمیٹی پنجاب کے زیراہتمام سینکڑوں اولڈ ایج پنشنرز نے محکمہ ای او بی آئی میں کرپشن اور غیر قانونی غیر آئینی سرکلر جاری کرنے کے علاوہ اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی مظاہرین نے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد لطیف بٹ ،مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اشرف نے خطاب کرتے کہا کہ سوشل پنشن کو کم از کم اجرت کے مطابق 37ہزا روپے کیا جائے اور محکمہ ای او بی آئی کے مزدور دشمنی پر مبنی سرکلر کو فوری ختم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی مدت پوری ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں لہذا بورڈ آف ٹرسٹی کو فوری بنایا جائے اور اولڈ ایج بینیفٹ میں مزدور دوست چیئرمین کا تقرر کیا جائے ۔مظاہرین میںسلطان حمید راہی، محمد حنیف رامے ،نصرت بشیر ظفر ،محمد اکبر ،ناصر امان سندھو ،محمد سرور بابا ،رانا محمد افضل ،کامریڈ عرفان علی ،چوہدری رشید سندھو ،چوہدری محمد اشرف اور دیگر بھی موجود تھے ۔