شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پریس کلب شیخوپورہ کے صدر رانا عثمان،سینئر نائب صدر عظیم علی شیخ اور نمائندہ نوائے وقت امجد علی سلطانی نے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے یہودیوں کے عزائم بے نقاب کردیئے ہیں مسلمان دشمن قوتیں پورے مشرق وسطیٰ پر قابض ہونا چاہتی ہیں قبلہ اول کی آزادی پوری امت کا معاملہ ہے، ہم اہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیل کے حوالے سے یک نکاتی ایجنڈے پر قائم ہیں پاکستانی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی اور مظلوم فلسطینیوں کے ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی، پوری امت بالخصوص حکمران اگر متحد اور یکجا ہو جائیں تو اسرائیل میں اتنی ہمت اور طاقت نہیں کہ وہ غزہ پر بمباری جاری رکھ سکے ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور بزدلی نے ہی اسرائیل کو طاقت دی ہے کہ وہ اپنی جارحیت اور دہشتگردی کا دائرہ وسیع کر رہا ہے اور لبنان پر چڑھ دوڑا ہے،حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کی تاریخ رقم کر دی ہے۔
قبلہ اول کی آزادی پوری امت کا معاملہ ہے: رانا عثمان‘عظیم علی شیخ
Oct 02, 2024