گوجرانوالہ: سٹین لیس سٹیل  ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین رحمان الحق پھلروان ، وائس چیئرمین شیخ احمد منیر اور ایگزیکٹو ممبران نے سال برائے 2024تا 2026کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین محمد عثمان مشتاق، وائس چیئرمین شہباز الیاس کھوکھر کی طرف سے نو منتخب رجیم کو ویلکم کیاگیا جبکہ چیئرمین رحمان الحق پھلروان ،وائس چیئرمین شیخ احمدکو آفس سنبھالنے پر شیلڈ پیش کی گئی ، سینئر ممبران ، سابقہ رجیم اور موجود ممبران نے نومنتخب رجیم کو مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب رہنمائوں نے کہاکہ تاجر برادری نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پوری ایمانداری سے اور مثبت انداز میں نبھائیں گے ،سٹیل سے منسلک تاجروں کی بہتری اورایپسیٹا کے وقار کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر حاجی محمد انور ، شیخ غلام حسین جج ، نعمان الحق پھلروان ، طاہر نصیر ڈار ، عاطف اقبال چوہدری ، عاطف شیخ ، جاوید بٹ، مرزا ہمایوں ،شیخ امجد عزیز ، شیخ ثنا ء اللہ ، حاجی ملک امجد ، ملک جمیل کے علاوہ سابق ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے،تقریب کے اختتام پر اپسیٹا کے سینئر رہنمائوں نے نومنتخب رجیم کیساتھ کیک بھی کاٹا۔

ای پیپر دی نیشن