بلوچستان میں 7 مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں:ذوالفقار علی 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں 7 مزدوروں کی ہلاکت انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی اور ریاست دشمن کارروائیوں میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے رہنما و سابق اْمیدوار قومی اسمبلی چودھری ذوالفقار علی اولکھ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جان لینے والوں کو ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، افواج پاکستان اور ریاستی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف دن رات سینہ سپر ہیں اور بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن