حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے مختلف سکولوں، ہسپتالوں، کالج اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں اور کالج میں درس و تدریس، سٹاف کی حاضری جبکہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول پیلو کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات سے انکا کلاس ورک بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو سندھواں تارڑ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بائی پاس پر واقع تین اہم چوکوں کا دورہ کر تے ہوئے انکی ری ماڈلنگ اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے سٹرکوں کو کشادہ کر نے اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ آر ایچ سی جلالپور بھٹیاں کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز جلالپور بھٹیاں کا بھی دورہ کیا۔