گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانامحمد صدیق خان،سینئرنائب صدراحمد نو یدرانجھا اور نائب صدر چوہدری محمد یوسف نے مشترکہ بیان میں کہاصنعتی شعبہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ملکی معیشت کو مضبوطکیاجاسکتا ہے۔انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔انڈسٹری کاپہیہ چلنے سے ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہے۔اس وقت انڈسٹری مالکان کوبے شمار کاروباری تحفظات ہیں جن کی وجہ سے کاروبار اس طرح سے ترقی نہیں کر پا رہا جو نتائج حکومت ڈیمانڈ کر رہی ہے۔جب تک ملک میں بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا فقدان رہے گا معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پر دیگر کاروباری افراد بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطعا انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی صرف اور صرف انڈسٹریاں کامیابی سے چلنے پر ہی منحصر ہے۔