لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔بھارت نے پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملاجو تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔