کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا اورانڈیکس690پوائنٹس اضافے سے81800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔مارکیٹ سرمائے میں92ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ‘55.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ کے ایس ای100انڈیکس میں690پوائنٹس کاا ضافہ ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 235پوائنٹس اضافے سے 26011پوائنٹس پر آگیا،آل شیئرز انڈیکس 51814پوائنٹس سے بڑھ کر52266.56پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 92 ارب70کروڑ5لاکھ56ہزار537روپے کا اضافہ ہوا ، سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 107کھرب 12ارب20کروڑ 78 لاکھ 96ہزار 800روپے ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ‘ سرمائے میں 92ارب سے زائد کا اضافہ
Oct 02, 2024