گوجرانوالہ: شبان ختم نبوت لائرز فورم کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ؐ سیمینار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور شبان ختم نبوت لائرز فورم کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ؐ سیمینار منعقد کیا گیاجس میں مہمان خصوصی صدر مفتی جامعہ اشرفیہ حضرت مفتی شاہد عبید، مرکزی راہنما شبان ختم نبوت حضرت مولانا شفیع الرحمن،ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ تھے،سیمینارمیں وکلا نے بھرپور شرکت کی ، تحفظ ختم نبوت ؐ سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہوئے حضرت مفتی شاہد عبید ، صدر مفتی جامعہ اشرفیہ، حضرت مولاناشفیع الرحمن مرکزی رہنما شبان ختم نبوت نے کہا کہ ’’قادیانیت آئین و قانون کی نظر میں اوربحیثیت وکیل ہماری ذمہ داریاں ‘‘کے عنوان پر مفصل اور بہت عمدہ گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن