لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سیاست کریں بغاوت نہ کریں علی امین گنڈاپور کی منفی سیاست ملک کو مزید انتشار کی طرف لے جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن احتجاج کے نام پر انتشار بدامنی کی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے لوگوں کو پنجاب میں لانا اور سرکاری وسائل کو استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔