نظریہ ضرورت کا سب سے بڑا شکار عوام اور پیپلز پارٹی ہیں:مقررین

لاہور(نیوز رپورٹر)ہمارا عدالتی نظام آج سیاسی اکھاڑا بن چکا ہے،نظریہ ضرورت کا سب سے بڑا شکار عوام اور پیپلز پارٹی ہیں،آئینی تشریح کے چکر میں جج حضرات کبھی بنچ اور کبھی فل کورٹ بناتے ہیں اور عوام فیصلے کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں،بلاول بھٹو اس لیے باہر نکلا ہے تو کیا غلط کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام یونیورسٹی لاء کالج میں عدالتی اصلاحات اور نظریہ ضرورت کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض عبدالرحمن رحمانی نے ادا کیے۔اس موقع پر ذیشان شامی،سبط حسن،منصور کٹاریہ،مہتاب سومرو،رضا اشفاق،عبدالرحمن رحمانی، موجود تھے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا  لا ء کالج انتظامیہ کو مباحثہ رکھنے کی اجازت دینے پر شکر گزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن