لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، ملک صہیب احمد بھرتھ، پارلیمانی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خرم خان ورک، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام میونسپل خدمات کیلئے صوبائی سطح پر اتھارٹی کے قیام پر غور کیا گیا۔ محکمہ بلدیہ اور ہائوسنگ کے افسروں پر مشتمل ذیلی کمیٹی قائم کی گئی جو 4 اکتوبر تک موجودہ قوانین میں ترامیم کیلئے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی۔