لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 37 واں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، ایم ڈی پی ایچ ایف جواد اکرم اور مختلف محکمہ جات کے افسر نے بطور ممبرز شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیابعدازاںملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے صوبائی وزیر صحت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 36 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاو نڈیشن کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔