لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں یکم سے 31 اکتوبر 2024 تک کیچ اپ سرگرمی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پانچ سال تک کے تمام بچوں کو بارہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے جائیں گے ۔ توسیعی پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم سے بات کرتے انہوں نے کہا پنجاب میں پہلی بار دو سال سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے معمول کی حفاظتی ٹیکوں کی سرگرمی کو وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ کرونا وبا کے دوران بہت سے بچے اپنی معمول کی خوراک سے محروم رہ گئے تھے ایسے بچوں کو ضروری ویکسین فراہم کی جائیں گی۔