فیروزوالہ( نامہ نگار )سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے پارٹی سیکرٹریٹ میں رکن پنجاب اسمبلی پی پی 138 اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیر محمد اشرف رسول کی سیاسی امور پر ملاقات ہوئی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے پارٹی میں تنظیم سازی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پرمیاںحمزہ شہبازنے تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی اور اپنی طرف سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کی پیش کردہ تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔