لاہور (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں گزشتہ روز شجرکاری مہم کے تحت لاہور کے 12 کالجوں کے پرنسپلز نے پودے لگائے۔ پرنسپل میزبان کالج ڈاکٹر تحسین رزاق نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کالج میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے جن چیلنجوں کا ملک کو سامنا ہے ہم بھی ان سے نمٹنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا لاہور کے بارہ کالجوں کے پرنسپل بھی اس وقت اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ کالج میں مزید پودے لگانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔