لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلی کے مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کی زیر صدارت شعبہ صحت کے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 80 زیر تعمیر ہیلتھ فیسلیٹیز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ 70 فیصد منصوبوں کو رواں سال ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا کہ پلاننگ افسروں اور سی ای اوز ہیلتھ تمام منصوبوں کا خود معائنہ کریں اور تعمیراتی معیار کو یقینی بناکر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو مقامی سطح پر جدید و معیاری علاج معالجہ میسر آ سکے گا۔