پاک افغان خرلاچی بارڈر  9 روز بعد کھول دیا گیا

پشاور(آئی این پی)پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد ہر قسم کی تجارت کیلئے کھول دی گئی۔بارڈر حکام کے مطابق سرحد پر آمدورفت بحال ہونے کے بعد بارڈر پر پھنسی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔حکام کے مطابق خرلاچی بارڈر کو ضلع کرم میں جھڑپوں کی وجہ سے 21 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی دیگر قبائل تک پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔علاوہ ازیں لڑائی کے باعث پارا چنار پشاور سمیت تمام مرکزی شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن