اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اپنے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان از سر نو ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے۔