ماضی کا چھٹا خطرناک شہر کراچی اب پرامن ‘ترقی کر رہا ، مراد شاہ 

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  کراچی کیلئے بڑی خوشخبری، بارہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین چائنا بیلٹ اینڈ روڈ گروپ مسٹر وین زیائو کی قیادت میں ملنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا  صوبائی حکومت چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے اپنی مرضی کے منصوبوں میں براہ راست سرمایہ کاری یا حکومت سندھ کے ساتھ شراکت کریں، ہم دونوں صورتوں میں خیرمقدم کریں گے۔سندھ میں تمام مذاہب اور مختلف مکتبِ فکر کے لوگ امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 25کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 240شرکا میں پاک فوج کے افسران سول سرونٹس اور 24دوست ممالک کے فوجی افسران شریک تھے۔ شرکا کی قیادت چیف انسٹرکٹر میجر جنرل محمد اختر کر رہے تھے۔مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تاریخی طور پر صوفیا کرام کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں انتہا پسندی اور دہشت گردی نے معاشرے میں بے چینی پیدا کی، حکومتِ سندھ نے ایک مربوط منصوبہ بندی کے تحت آپریشن کر کے امن و امان بحال کیا۔وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ کراچی جو ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا اب پرامن اور ترقی کرتا ہوا شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس صوبے میں امن و امان قائم کرنے والا اہم ادارہ ہے، حکومت سندھ نے پولیس کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، سندھ سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ انویسٹیگیشن بجٹ میں اضافے کے بعد تھانوں کو 4ارب 80کروڑ کا براہ راست بجٹ دیا اور شہدا پیکیج کو 10ملین سے بڑھا کر 23ملین کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کیے ہیں، حکومت کچے میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور سماجی خدمات سے حالات بہتر کرنیکے لیے کوشاں ہے، کچے کے حالات پر سندھ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں۔وزیرِاعلی سندھ نے بتایا کہ کچے میں نقل وحمل بہتر بنانے کے لیے سڑکیں اور پل تعمیر کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن