لاہور‘ گوجرانوالہ‘پنڈی (لیڈی رپورٹر‘نمائندگان خصوصی ‘جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت )لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات پارٹ ون برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 52 فیصد رہا۔ سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 84 ہزار 785 امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 77 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوئے۔گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون پہلا سالانہ2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔امتحان میں مجموعی طور پر131397امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 68071کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 51.81فیصد رہی۔ ہیومینٹیز گروپ بوائز کا رزلٹ انتہائی ناقص رہا، 15.10فیصد لڑکے ہی پاس ہوسکے ‘جاری نتائج کے مطابق ہیومینٹینر گروپ بوائز میں ریگولر اور پرائیویٹ 14 ہزار 458گرلز اور بوائز امیدواروں نے شرکت کی تھی۔راولپنڈی میں امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میںکامیابی کا تناسب 40.04رہا۔ 35804اْمیدواران فیل ہوئے۔ 1319اْمیدواران غیر حاضر رہے۔فیصل آباد ‘ 98 ہزار 834 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 63 ہزار 806 طالب علم کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب64.56فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان میں64.56 فیصد پاسنگ نتائج کے ساتھ پنجاب بھر کے بورڈز میں ٹاپ پر رہا۔ ڈیرہ غازی خان64.21 فیصد اور سرگودھا بورڈ 54.39 فیصد پاسنگ نتائج کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طلباء و طالبات کی کامیابی کا شرح تناسب 44.16 فیصد رہا۔ سرگودھا 49516 امیدواروں طلباء و طالبات سے 26934 امیدوار نے امتحان پاس کیا جن کی کامیابی کا شرح تناسب 54.39 فیصد رہا۔بہاول پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے گیارہویں جماعت (فرسٹ سالانہ) امتحان 2024 کا رزلٹ آج مورخہ یکم اکتوبر2024 کو مشتہر کر دیا گیا ہے۔ امتحان میں 53448امیدواران نے شمولیت کی جن میں سے27400 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 52.84 فیصد رہا۔ ساہیوال بورڈ نے بھی 39855طلبہ وطالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے20323پاس ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ ضلع پاکپتن سے پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی شرح52.75فیصد، ضلع اوکاڑہ سے51.36فیصد اور ضلع ساہیوال سے49.6فی صد رہی۔
انٹر پارٹ ون نتائج، لاہور 52، گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 51.81 فیصد
Oct 02, 2024