خیبر پی کے میں 9 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 492 واقعات، 100 پولیس اہلکار شہید

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپی کے میں 9 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 492 واقعات رونما ہوئے جن میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک دہشت گردی کے 492 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی نے 14 انتہائی اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے 8 کمانڈرز مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران 203 دہشت گرد مارے گئے۔ رواں سال دہشت گردوں نے پولیس پر 228 حملے کئے۔ 9 ماہ کے دوران 2232 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔ رواں سال 100 سے زائد پولیس اہلکار و افسران شہید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن