حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار ) حجرہ بیوی کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسنے والا شخص زندگی کی بازی ہار گیا حسن عباس چھ بچوں کا باپ تھا لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لیکر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چوک حجرہ شاہ مقیم کی نواحی آبادی پاسکو کا رہائشی نوجوان حسن عباس دوسری شادی کر کے اٹاری روڈ محلہ اسلام پورہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا حسن عباس اور اس کی بیوی اقرا کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہو ئی اس کے بعدمقتول حسب معمول دوسری بیوی کے گھر میں ہی سو رہا تھا کہ حسن عباس پر اس کی بیوی اور اس کے آشنا مرزا عدیل بیگ نے اپنے ساتھیوں سے ملکر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے حسن عباس کا جسم 80 فیصد تک جھلس گیا تھا‘جناح ہسپتال لاہور برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا چار روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ پہلی بیوی سے مقتول حسن عباس کے پانچ بچے اور دوسری بیوی سے ایک بیٹا ہے۔ ملزم مرزا عدیل بیگ حجرہ پولیس کی حراست میں ہے۔
حجرہ شاہ مقیم: دوسری بیوی کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسنے والا شخص چل بسا
Oct 02, 2024