لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے مطابق سال 2024کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔30ستمبر تک 36لاکھ 48ہزار 216افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے،ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ریکارڈ 95ارب 70کروڑ روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا۔