چنیوٹ : خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزم کوپولیس نے چھوڑ دیا‘ورثاء کااحتجاج  

چنیوٹ ‘فیصل آباد‘ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی ) اوباشوں نے تین خواتین اور 3بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ چنیوٹ‘تھانہ کانڈیوال پولیس نے 20 سالہ خاتون کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو چھوڑ دیا‘ ورثاء کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج‘ وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تحصیل لالیاں کے علاقہ لاڑیانوالہ کلور میں با اثر ملزم اعجاز نے 20 سالہ ( الف) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔جس کے خلاف تھانہ کانڈیوال میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن پولیس نے گزشتہ روز زیادتی کے نامزد ملزم کو چھوڑ دیا۔ڈسکہ میںتھانہ موترہ کے علاقہ میںاستاد نے کام سیکھنے آنیوالے شاگرد(ح) کیساتھ زیادتی کرڈالی۔فیصل آباد‘تھانہ صدر کے علاقہ ٹیک ٹاؤن میں اوباش ملزم ماجد علی نے گھریلو ملازمہ(س) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ ایس ایم ڈی سٹی میں دو اوباش ملزموں نے خاتون (م )کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ چک جھمرہ کے علاقوں محلہ قائد آباد میں امیر حمزہ وغیرہ دو اوباشوں نے بچے(ل ) اور 107 ر ب میں ارسلان نے (پ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ 420 گ ب کی خاتون(ں) کو مزمل نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔فیصل آباد میںنواحی علاقہ میں دادا اور باپ سگی بیٹی(ب) کو ہوس کا نشانہ بناتے رہے‘ 

ای پیپر دی نیشن