چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

Oct 02, 2024

لاہور(این این آئی+خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پی این آئی لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ میں پروویڑنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ کے تحت شہریوں کو بیرونِ ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پنجاب حکومت سے پی این آئی لسٹ کا مکمل رکارڈ طلب کر لیا اور پنجاب حکومت کے وکیل کو 10 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا اس لسٹ میں کریمنل لوگ ہیں یا صرف سیاسی، اس لسٹ میں کن کن لوگوں کے نام شامل کیے گئے ہیں، مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پی این آئی لسٹ کا قانون میں وجود نہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ای سی ایل لسٹ میں نام ڈالے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں