لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر شہباز کی نعش گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر شہباز کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔مالک مکان کی اطلاع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔