پشاور(بیورو رپورٹ)گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے خیبرپی کے کے لوگ امن پسند اور پیار ومحبت والے ہیں، صوبے کے عوام انتہاپسندی کے خاتمے اور خطے میں امن وامان کی بحالی کیلئے متحدہیں،معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے،سوات میں غیر ملکی سفراء کے قافلے پردہشت گردانہ حملے نے پوری قوم کوغمزدہ کیا،پولیس کانسٹیبل برہان علی نے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں مالم جبہ سوات دھماکہ کے شہید پولیس اہلکار برہان علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔