اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔