لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور‘ کراچی‘ لاہور کے درمیان چلنے والی(33Up,34Dn) پاک بزنس ایکسپریس کو میاں چنوں ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔