توڑ پھوڑ کیس: زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی۔زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

ای پیپر دی نیشن