لیگی قیادت ملک و قوم کو بحرانوں سے جلد نجات دلائے گی: عارف سندھیلہ

Oct 02, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت ملکی مسائل و مشکلات کا خاتمہ اور سیاسی، معاشی استحکام یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو جلد تمام درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی۔ میاں نواز شریف حالات کا مقابلہ کرنے والے سیاست دان ہیں جو ملکی خوشحالی کی خاطر برسر پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کی جدوجہد سے قوم میں پائی جانے والی بے یقینی ومایوسی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے میں بڑی مدد ملی۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے چھٹکارا دلانے کیلئے سب جماعتوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں