لاھور(خبرنگار)احتساب عدالت میں نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا، عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیرمین نیب کو ارسال کرے۔